Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہر آنگن میں اترا، گلرنگ سویرا ہے (کرسمس گیت) - فاختہ

ہر آنگن میں اترا، گلرنگ سویرا ہے (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 55 پسند: 0

ہر آنگن میں اترا، گلرنگ سویرا ہے
کہ نوُرِ خداوند کا چرنی میں بسیرا ہے
آیا ہے مسیح اپنا، دنیا میں ہے دھوم مچی
مہکا ہے چمن سارا، ہر ڈالی جھوم اٹھی
نہ جانے بہاروں نے رنگ کیسا بکھیرا ہے۔۔۔کہ نورِ خداوند۔۔۔
وہ کلمہ خداوند کا، وہ مولا جہانوں کا
خود صورتِ انساں میں انساں کے لئے آیا
چرنی کے ستارے سے سب دور اندھیرا ہے۔۔۔کہ نورِ خداوند۔۔۔
امبر سے فرشتوں نے یہ مژدہ سنایا ہے
جو بخشا گیا ہم کو، وہ بیٹا آیا ہے
دنیا کی ہر اک شئے کو خوشیوں نے گھیرا ہے۔۔۔کہ نورِ خداوند۔۔۔
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید