Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آمدِ ابنِ مریم سے ہر اک قدم (کرسمس گیت) - فاختہ

آمدِ ابنِ مریم سے ہر اک قدم (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 59 پسند: 0

آمدِ ابنِ مریم سے ہر اک قدم
ایک اک بام و در، بلکہ سارا نگر
ہے ہو ا پرُ فشاں
بن کے آیا ہمارا سہارا مسیح
پاک مریم کی آنکھوں کا تارا مسیح
آج ہر راہ گزر، ہے بنی ہم سفر
کہکشاں،کہکشاں
خود خداوند ہے آیا بہ ذاتِ بشر
آج چرنی میں اتری نجاتِ بشر
دنیا مسرور ہے، خوشی سے چوُر ہے
آج سارا جہاں
غمزدوں کو خوشی بے بہا مل گئی
مل گیا جو مسیحا، شفا مل گئی
باغ میں ہر کلی، رقص کرنے لگی
عید کا ہے سماں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید