Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دل کی دنیا کے نہاں خانے کا در باز رہے - فاختہ

دل کی دنیا کے نہاں خانے کا در باز رہے

حمید ہنری غزلیات مطالعات: 68 پسند: 0

دل کی دنیا کے نہاں خانے کا در باز رہے
دوست! اظہار محبت کا یہ انداز رہے
سبز پتوں نے بہاروں کا ترانہ چھیڑا
اب نہ ہاتھوں میں ترے درد بھرا ساز رہے
سربریدہ میں زباں حال ستم کہتی ہو
آج مقتل میں سر دار یہ اعجاز رہے
برف پگھلی جو پہاڑوں پہ ہے سورج چمکا
اب تو دریا میں تموج کا وہ آغاز رہے
بے زبانو! یوں پکارو کہ تمہاری تا دیر
گونجتی گنبد افلاک میں آواز رہے
یہ عجب ہے کہ سر شام طرب جان حمید
کوئی افسردہ، کوئی زمزمہ پرداز رہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید