Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پورا وعدہ ہوا، آج پیدا ہوا (کرسمس گیت) - فاختہ

پورا وعدہ ہوا، آج پیدا ہوا (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 53 پسند: 0

پورا وعدہ ہوا، آج پیدا ہوا
المسیح، المسیح، المسیح، المسیح
ہر زمانے کا ہم کو منجی ملا
نورِ ازلی، خدا کی تجلی ملا
وہ تسلی دہندہ غم و یاس میں
روشنی کا مینار، زندگی کا نکھار
المسیح، المسیح، المسیح، المسیح
مہرباں ہوگیا، آج عرشِ بریں
ہر طرف، ہر قدم، شادماں ہے زمیں
وہ ہے سب کے لئے مخلصی کی نوید
ہے نجات ِ بشر، ہے حیاتِ بشر
المسیح، المسیح، المسیح، المسیح
اس کی آمد سے روح کو لطافت ملی
زندگی کو مکمل صداقت ملی
وہ ہی منزل ہماری، وہ ہی راستہ
معجزوں کا خدا، سب دکھوں کی دوا
المسیح، المسیح، المسیح، المسیح
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید