Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اس مبارک بدن کی عریانی - فاختہ

اس مبارک بدن کی عریانی

حمید ہنری غزلیات مطالعات: 42 پسند: 0

اس مبارک بدن کی عریانی
میرے تن کا لباس ہو جیسے
میری مکتی طویل افسانہ
کلوری اقتباس ہو جیسے
’’ایلی ایلی لما شبقتانی‘‘
آخری التماس ہو جیسے
وہ سرِ دار آخری ہچکی
زندگی کی اساس ہو جیسے
موت کو بھی ثبات مل نہ سکا
اک حقیقت قیاس ہو جیسے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید