Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے دل کیا کریں؟ - فاختہ

اے دل کیا کریں؟

حمید ہنری گیت مطالعات: 60 پسند: 0

(24 دسمبر کرسمس کی رات)
...
ہر شیٔ کا اہتمام ہے، اے دل کیا کریں؟
رقص و سرود و جام ہے، اے دل کیا کریں؟
عیش و نشاطِ شام ہے، اے دل کیا کریں؟
لیکن دلِ ناکام ہے، اے دل کیا کریں؟
...
اک جشن ِرنگ و نور بپا، گام در ہے گام
اک روشنی کا سیلِ رواں، بام در ہے بام
بڑھتا ہوا سرور و نشہ جام در ہے جام
مصروف زندگی کے لئے کام در ہے کام
لیکن دلِ ناکام ہے، اے دل کیا کریں ؟
...
مہکے ہوئے بدن ہیں، چمکتے ہوئے لباس
آنکھوں میں رت جگے کا مچلتا ہوا خمار
مدہوش وقت کی لیٔ پہ رقصاں عروسِ جاں
یہ مسکراتے چہروں پہ کھلتی ہوئی بہار
لیکن دلِ ناکام ہے، اے دل کیا کریں؟
...
اس جگمگاتے شہر میں کتنے ہی کم نصیب
روشن صبح کی ایک جھلک کو ترس گئے
ان کے پیاسے کھیتوں کو بارش نہ مل سکی
لیکن سمندروں پہ تو بادل برس گئے
لیکن دلِ ناکام ہے، اے دل کیا کریں؟
...
میں ہوں سرِ میخانہ، مگر مجھ کو یاد ہے
غربت میں زندگی کے شب و روز کی ادا
شہنائی بج رہی ہے سرِ محفلِ طرب
لیکن میں سن رہا ہوں دلِ زار کی صدا
لیکن دلِ ناکام ہے، اے دل کیا کریں؟
...
یوں تو بہت ہے دلربا اس کی ہر اک ادا
اجڑی ہوئی امید کا درمان کیا کریں
تسکینِ جسم مانگے بدن کی لطافتیں
لیکن گدازِ روح کا سامان کیا کریں
...
دل کے لئے بہت ہے خوشیوں کے پل دو پل
لیکن دلِ ناکام ہے، اے دل کیا کریں؟
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید