Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بابِ دل آج مسیحا کے لئے باز رہے (کرسمس غزل) - فاختہ

بابِ دل آج مسیحا کے لئے باز رہے (کرسمس غزل)

حمید ہنری غزلیات مسیحی شاعری مطالعات: 63 پسند: 0

بابِ دل آج مسیحا کے لئے باز رہے
دوست! اظہارِ عقیدت کا یہ انداز رہے
سبز پتوں نے بہاروں کی کہانی لکھی
اب نہ ہاتھوں میں ترے درد بھرا ساز رہے
خود خداوند کا انساں میں مجسم ہونا
نوعِ انساں یہ مبارک تجھے اعزاز رہے
سر بریدہ میں زباں حالِ ستم کہتی ہو
آج مقتل میں سرِ دار یہ اعجاز رہے
نکلا سورج تو پہاڑوں سے برف پگھلی ہے
اب تو دریا میں تموج کا وہ آغاز رہے
بے زبانو! یوں پکارو کہ تمہاری تا دیر
گونجتی گنبدِ افلاک میں آواز رہے
اے مسیحا! یہ کیا ہے کہ سرِ شامِ طرب
کوئی افسردہ، کوئی زمزمہ پرداز رہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید