Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ہے مسیحا ملا، چین پائیں گے ہم (کرسمس گیت) - فاختہ

ہے مسیحا ملا، چین پائیں گے ہم (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 82 پسند: 0

ہے مسیحا ملا، چین پائیں گے ہم
مسکرائیں گے ہم، گنگنائیں گے ہم
گیت گائیں گے ہم
آبشاروں نے چھیڑا ہے پھر جلترنگ
گنگنانے لگی زندگی کی امنگ
سج رہے ہیں در و بام جس کے لئے
دل کی دنیا میں اس کو بسائیں گے ہم
گیت گائیں گے ہم
جانے کیا ہوگیا، وقت ہے مہرباں
جھومتی ہے زمیں، رقص میں آسماں
یہ کرشمے مسیحا کی آمد کے ہیں
ہر جگہ، ہر بشر کو بتائیں گے ہم
گیت گائیں گے ہم
ہر طرف روشنی جھلملانے لگی
غمزدہ زندگی مسکرانے لگی
ابنِ مریم ملا، پھول دل کا کھلا
غم کی دنیا سے اب لوٹ آئیں گے ہم
گیت گائیں گے ہم
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید