Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مسرت کا دھارا‘ کرسمس ہمارا (کرسمس گیت) - فاختہ

مسرت کا دھارا‘ کرسمس ہمارا (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 53 پسند: 0

مسرت کا دھارا‘ کرسمس ہمارا
سبھی کو ہے پیارا‘ کرسمس ہمارا
بڑا دن ہے آیا‘ بڑا دن مناؤ
مسیحا کی آمد کے نغمات گاؤ
فلک پہ ستارا‘ کرسمس ہمارا
کدورت‘ عداوت و نفرت مٹاؤ
دلوں میں محبت کی شمعیں جلاؤ
صلح کا اشارا‘ کرسمس ہمارا
جہاں کو ذرا اور بہتر بنائیں
شکستہ دلوں کی بھی دُنیا سجائیں
الٰہی سہارا‘ کرسمس ہمارا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید