Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آیا مسیحا امن کی سوغات مل گئی (کرسمس گیت) - فاختہ

آیا مسیحا امن کی سوغات مل گئی (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 50 پسند: 0

آیا مسیحا امن کی سوغات مل گئی
اور کلمہء خدا کی ہمیں ذات مل گئی
انسان کے وقار کا عالم ہوا بلند
یسوع ملا تو امن کا پرچم ہوا بلند
ملتے ہیں اک سطح پر نشیب و فراز آج
انسان کو جہاں میں مساوات مل گئی
غم کی گھٹا میں آس کا سورج ابھر گیا
چڑھتا ہوا اندھیرے کا دریا اُتر گیا
یسوع ملا سکونِ دل و جان مل گیا
تیرہ شبوں کو نور کی برسات مل گئی
دنیا جدل سے پاک ہو اقرار کیجئے
آؤ زمیں پہ امن کا پرچار کیجئے
کتنے ہیں خوش نصیب وہ اہلِ زمین آج
میلادِ المسیح کی جنہیں رات مل گئی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید