Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پورے ہوئے ہیں دیکھو، نبیوں کے سب نوشتے (کرسمس گیت) - فاختہ

پورے ہوئے ہیں دیکھو، نبیوں کے سب نوشتے (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 55 پسند: 0

پورے ہوئے ہیں دیکھو، نبیوں کے سب نوشتے
انسان اور خدا کے پھر سے جڑے ہیں رشتے
یسوع ہمارا شافی دنیا میں آ گیا ہے
بجھتے ہوئے دیوں کو پھر سے جلا رہا ہے
گلشن میں رنگ و بو کی دنیا بسا رہا ہے
مسرور زندگی کا، دھارا وہ روشنی کا
رستوں میں روشنی کی کرنیں بچھا رہا ہے
دل میں محبتوں کی شمعیں جلا رہا ہے
الفت کے گیت گا کر نفرت مٹا رہا ہے
امن و اماں کی نعمت، وہ پیکرِ محبت
انسان سے محبت کرنا سکھا رہا ہے
در کھل گئے ہیں سارے ہر سو نئی زندگی کے
سب خواب بُن رہے ہیں آنکھوں میں روشنی کے
روشن ہوا اندھیرا، پھوٹا نیا سویرا
لطف و کرم سے غم کے سائے مٹا رہا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید