Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
نیا آسماں نئی دنیا سجانے (کرسمس گیت) - فاختہ

نیا آسماں نئی دنیا سجانے (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 49 پسند: 0

نیا آسماں نئی دنیا سجانے
مسیح آگیا ، آگیا اے زمانے
معافی، محبت کا پیغام دے گا
ہر اک چیز کو اک نیا نام دے گا
نئی اک صبح اک نئی شام دے گا
خزاں میں ابھارے گا منظر سہانے۔۔۔مسیح آگیا۔۔۔
ہر اک پست کو دیکھ بالا کرے گا
غریبوں کی راتیں اجالا کرے گا
ہماری بدی کا ازالہ کرے گا
ہمیں پھر سے نیکی کا رستہ دکھانے۔۔۔مسیح آگیا۔۔۔
افق در افق بادلوں تک چلے گا
سفینہء روح ساحلوں تک چلے گا
ایماں کا سفر منزلوں تک چلے گا
حقیقت بنیں گے دلوں کے فسانے۔۔۔مسیح آگیا۔۔۔
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید