Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ایمان - فاختہ

ایمان

حمید ہنری گیت مطالعات: 35 پسند: 0

(ایمان کے موضوع پر منعقدہ مسیحی کنوینشن کامرکزی گیت)
...
وہ اوجھل ہے نظر سے پھر بھی صاف دکھائی دیتا ہے
ایمان ہماری آنکھوں کو اک ایسی بینائی دیتا ہے
...
بر حکمِ خدا قربان ہے، مومن کی یہ پہچان ہے
وہ وارث ہے بہشت کا ، مولا کا یہ پیمان ہے
ایمان، ایمانداروں کو عصیاں سے رہائی دیتا ہے
...
اپنے سیاہ اعمال سے ، بے ایمان پہچانا جاتا ہے
کھوتا ہے حیاتِ سرمدی، نادان ہلاکت پاتا ہے
ایمان کا لاشہ اعمال بِنا مردہ دکھائی دیتا ہے
...
ایمان خدا کی دین ہے، ایمان خداکا تحفہ ہے
ایمان کے ابدی چشموں کا آغاز و منبع مولا ہے
’’یہ لوح و قلم کیا چیز ہیں‘‘، ایمان خدائی دیتاہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید