Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کتنا مبارک آج کا دن ہے - فاختہ

کتنا مبارک آج کا دن ہے

حمید ہنری گیت مطالعات: 53 پسند: 0

کتنا مبارک آج کا دن ہے
آج کا دن ہے مسرت والا
رحمت والا، برکت والا
بدلے منظر، بدلے نظارے
زندہ ہوئے ہیں شافی ہمارے
زندہ مسیحا کی عظمت والا
آج کا دن ہے مسرت والا
کس کو پتہ تھا یوں بھی ہوگا
موت کا پرچم نگوں بھی ہوگا
سولی کو دینے حشمت والا
آج کا دن ہے مسرت والا
نفرت دل سے یاس مٹائے
اک دوجے سے پیار سکھائے
امن و اماں کی دولت والا
آج کا دن ہے مسرت والا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید