Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
زندہ ہوا مسیحا نئی زندگی ملی - فاختہ

زندہ ہوا مسیحا نئی زندگی ملی

حمید ہنری گیت مطالعات: 38 پسند: 0

زندہ ہوا مسیحا نئی زندگی ملی
بجھتے ہوئے دیوں کو پھر روشنی ملی
بگڑی بات بنی، دل کی کلی کھلی
مقتل کو زندگی کا ہے مسکن بنا دیا
ممکن نہیں تھا جو اسے ممکن بنا دیا
خونِ مسیح سے دار کو تابندگی ملی
ہے خوشیوں کی گھڑی، دل کی کلی کھلی
دیکھو تو آگ میں کہیں گلزار کھل گیا
طوفان کی آغوش میں ساحل ہے مل گیا
کالی گھٹا تھی چھائی مگر چاندنی ملی
تازہ ہوا چلی، دل کی کلی کھلی
پھر کارواں امید کا گرمِ سفر ہوا
مردہ دلوں نے پھر سے مچلنا شروع کیا
اجڑے شکستہ چہروں کو پھر تازگی ملی
تھی آرزو یہی، دل کی کلی کھلی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید