Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ابنِ مریم ملا، اور کیا چاہئے (کرسمس گیت) - فاختہ

ابنِ مریم ملا، اور کیا چاہئے (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 52 پسند: 0

ابنِ مریم ملا، اور کیا چاہئے
وہ ہے آب ِ بقا ، اور کیا چاہئے
...
اک مسیح ِ زماں ، داور ِ دو جہاں
کہ ملے گا ہمیں ، یہ یقیں تھا کہاں
اب جو وہ مل گیا، اور کیا چاہئے
ابنِ مریم ملا، اور کیا چاہئے
...
اک نئے روزوشب ، اک نئے طور کا
منتظر تھا زمانہ نئے دور کا
ہوگیا سب کچھ نیا اور کیا چاہئے
ابنِ مریم ملا، اور کیا چاہئے
...
گویا دریا کناروں کا سنگم ہوا
آج کلمہ خدا کا مجسم ہوا
آج اس کے سوا، اور کیا چاہئے
ابن ِ مریم ملا، اور کیا چاہئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید