Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بجز بشر ہے بھلا کس کو یہ اعزاز ملا (کرسمس غزل) - فاختہ

بجز بشر ہے بھلا کس کو یہ اعزاز ملا (کرسمس غزل)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 57 پسند: 0

بجز بشر ہے بھلا کس کو یہ اعزاز ملا
کہ خود نشیب سے آکر ہے اب فراز ملا
سنو، زمین و فلک اک سطح پہ اترے ہیں
نظر کرو کہ ہے محمود سے ایاز ملا
کوئی تو مردِ مفکر سے آج کہہ دیتا
حقیقتوں کو سنے، جامہء مجاز ملا
نئے طریق سے دنیا کی اب تعمیر کرے
غریبِِ شہر کے ہاتھوں کو یہ اعجاز ملا
تمام شب سرِ میخانہ رقصِ رنداں ہو
پئے عقیدت ہے کیا جواز ملا
یہ سرد رات میں تیرے ہی قرب کے صدقے
رگوں کو گرم لہو، روح کو گداز ملا
بہت قریب تھی منزل، بہت قریں تھی سحر
مسافتوں کو مگر سلسلہ دراز ملا
سرِ فلک یہ چمکتا ہوا ستارہ حمیدؔ
نجاتِ انساں کے انجام کو آغاز ملا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید