Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
صبحِ نو کا سورج نکلنے کو ہے (کرسمس گیت) - فاختہ

صبحِ نو کا سورج نکلنے کو ہے (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 56 پسند: 0

صبحِ نو کا سورج نکلنے کو ہے
بشر کا مقدر سنورنے کو ہے
۔۔۔
فلک پہ ستارے نے دی یہ خبر
مسیح آج آیا روئے فرش پر
ازل سے تھا جس کا جہاں منتظر
منجی جہاں کا وہ ملنے کو ہے
بشر کا مقدر سنورنے کو ہے
۔۔۔
امیدوں کی دل میں فصل بو گیا
غم و یاس کے سب نشاں دھو گیا
سفر روشنی کا شروع ہو گیا
اندھیرا اجالے میں ڈھلنے کو ہے
بشر کا مقدر سنورنے کو ہے
۔۔۔
مسیح بادشاہِ بقا مل گیا
غم عاصیاں کی دوا مل گیا
نئی زندگی کا پتہ مل گیا
نظامَِ کہن اب بدلنے کو ہے
بشر کا مقدر سنورنے کو ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید