Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دل کے آنگن میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے (کرسمس گیت) - فاختہ

دل کے آنگن میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے (کرسمس گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 58 پسند: 0

دل کے آنگن میں کوئی پھول کھلا ہو جیسے
ابنِ مریم کی ولادت کا صلہ ہو جیسے
دستِ قدرت نے دکھایا یہ کرشمہ اپنا
اک کنواری سے ہوا پیدا مسیحا اپنا
اس کا اندازِ تولد ہی جدا ہو جیسے
اس کی آمد کا یہ اعجاز ہوا چاہتا ہے
اک نئی زیست کا در باز ہوا چاہتا ہے
اک نئے دور کا آغاز ہوا ہو جیسے
اس کے آنے سے اثیموں کو مسرت ہے ملی
امن و انصاف کی دنیا کو بشارت ہے ملی
وعدہء روزِ ازل ایفا ہوا ہو جیسے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید