Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
امدادِ باہمی - فاختہ

امدادِ باہمی

حمید ہنری گیت مطالعات: 48 پسند: 0

مل کے سب فریاد کریں ہم
آجاؤ اتحاد کریں ہم
...
پربت پربت وادی وادی
سنگ سنگ ساتھی ساتھ رہیں ہم
پگ پگ جیون سانجھ سویرے
ہاتھ میں ڈالے ہاتھ رہیں ہم
دنیا نئی آباد کریں ہم
آجاؤ اتحاد کریں ہم
...
اپنی مدد گر آپ کریں ہم
کام یہی ہے سب سے اچھا
مل کے کام ہمیشہ کرنا
تاکہ مستقبل ہو سہانا
خود کو اب آزاد کریں ہم
آجاؤ اتحاد کریں ہم
...
بزمِ امدادِ باہمی میں
سب ہیں یارو ایک برابر
اک دوجے کے لئے مرتے ہیں
جیتے ہیں اک دوجے کی خاطر
اپنی خود امداد کریں ہم
آجاؤ اتحاد کریں ہم
...
(کراچی کرسچین کو آپریٹو کریڈٹ سوسائٹی کا ترانہ)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید