Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
جاگو۔۔۔ - فاختہ

جاگو۔۔۔

حمید ہنری گیت مطالعات: 63 پسند: 0

جاگو۔۔۔
...
جاگو اے مزدور جیالو
لمبی تان کے سونے والو
...
صبح نئی پر تول رہی ہے
باب نیا اک کھول رہی ہے
اپنی دھرتی بول رہی ہے
اُٹھو اُٹھو اے سونے والو
جاگو اے مزدور جیالو
...
پستی نہیں قسمت کی لکیریں
توڑ دو ذلت کی زنجیریں
تم ہو عظمت کی تصویریں
شانِ محنت کے رکھوالو
...
ہل جوتو کھلیان اُگاؤ
اپنے وطن کی شان بڑھاؤ
زور لگا کے پہیہ چلاؤ
اُٹھ کے لو اوزار سنبھالو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید