Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دیکھو مسیح کے خون کی برسات ہوگئی (گیت ۔۔۔ پاک جمعہ) - فاختہ

دیکھو مسیح کے خون کی برسات ہوگئی (گیت ۔۔۔ پاک جمعہ)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 150 پسند: 0

دیکھو مسیح کے خون کی برسات ہوگئی
سورج نے منہ چھپا لیا، ظلمات ہوگئی
مریم کا لاڈلا تھا، جو مغلوب ہوگیا
ہم عاصیوں کے واسطے مصلوب ہوگیا
کیسی بساطِ وقت پہ یہ مات ہوگئی
نغمے بہارِ ہستی کے اشکوں میں ڈھل گئے
ممتا کے خواب، آتش ِ مقتل میں جل گئے
سورج نکل نہ پایا کہ پھر رات ہوگئی
بیٹے کو ملنے والی ہے سولی پہ جاںکنی
ایسا بھی ہو سکے گا، یہ سوچا نہ تھا کبھی
انہونی ماں کے واسطے اک بات ہوگئی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید