Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
عبادت - فاختہ

عبادت

حمید ہنری گیت مطالعات: 34 پسند: 0

عبادت
...
بنی نوعِ انساں کی خدمت گزاری
مصیبت زدوں کی کریں غم گساری
کسی کی ہو کچھ بھی، مگر تو ہماری
یہی ہے عبادت، یہی زندگی ہے
...
محبت کے پیغام کو عام کرنا
تعصب، کدورت کا انجام کرنا
عروجِ بشر کے لئے کام کرنا
مساوات ِ آدم کا ہو دور جاری
کسی کی ہو کچھ بھی، مگر تو ہماری
یہی ہے عبادت، یہی زندگی ہے
...
جہاں پر ہو انصاف کی حکمرانی
ہمیں ایک بستی ہے ایسی بسانی
شمع علم کی ہے وطن میں جلانی
لگانی جہالت پہ ہے ضرب ِ کاری
کسی کی ہو کچھ بھی، مگر تو ہماری
یہی ہے عبادت، یہی زندگی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید