Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
دوسروں کے لئے دکھ اُٹھانے والا - فاختہ

دوسروں کے لئے دکھ اُٹھانے والا

حمید ہنری گیت مطالعات: 37 پسند: 0

دوسروں کے لئے دکھ اُٹھانے والا
دیپ اپنے لہو سے جلانے والا
جی اُٹھا پیار کے گیت گانے والا
ہو مبارک نجاتِ بشر جی اُٹھا
گیت گاؤ ، حیاتِ بشر جی اُٹھا
مخلصی آدمی کو دلانے والا
جی اٹھا پیا ر کے گیت گانے والا
ظلمتِ شب سحر کا اُجالا بنی
موت خود زندگی کا حوالہ بنی
زندگی کو نیا وہ بنانے والا
جی اٹھا پیا ر کے گیت گانے والا
پاشکا کے دئے ، ہر طرف ہیں جلے
ناامیدی کے سائے ہیں ڈھلنے لگے
آرزو کو دلوں میں جگانے والا
جی اٹھا پیا ر کے گیت گانے والا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید