Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اے مسیحا ترے خوں سے جیون ملا - فاختہ

اے مسیحا ترے خوں سے جیون ملا

حمید ہنری گیت مطالعات: 42 پسند: 0

اے مسیحا ترے خوں سے جیون ملا
درد تجھ کو ملا ہم کو راحت ملی
تیرے مصلوب ہونے سے عظمت ملی
اپنا جیون تری موت کا ہے صلہ
کلوری پہ لہو کے جلے ہیں دئے
جان سولی پہ دی ہے ہمارے لئے
روح ِ آدم کو جو تھا عدن میں ملا
تیر ا خوں تو اُسی زخم کی ہے دوا
بک چکے ہیں ترے ہا تھ عرصہ ہوا
اب کوئی کیا خرید ے گا ہم کو بھلا
جس لہو نے خرید ا ہے اس کی قسم
ہم ترے ہیں تر ے ہی رہیں گے سدا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید