Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
یسوع کے دُکھ (گیت) - فاختہ

یسوع کے دُکھ (گیت)

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 61 پسند: 0

سر کو جھکا کے شانے پہ بے جان ہوگئے
دیکھو مسیحا دار پہ قربان ہوگئے
مانگا جو پانی اس نے تو پانی نہیں ملا
پانی کے بدلے پینے کو سرکہ اسے دیا
بھالے سے اس کی پسلی کو پھر چھیدا بھی گیا
دکھیاری ماں کے غم کی وہ پہچان ہوگئے
دیکھو مسیحا دار پہ قربان ہوگئے
اِک پل میں کلوری کے مناظر بدل گئے
ہر ُسو چراغ خونِ مسیحا کے جل گئے
عالم ستم کا دیکھ کے پتھر پگھل گئے
اک دُکھ بھری کہانی کا عنوان ہوگئے
دیکھو مسیحا دار پہ قربان ہوگئے
ہیکل کا پردہ ایک دھماکے سے کٹ گیا
دھرتی کا سینہ چاک ہوا اور پھٹ گیا
عالم ردائے کہر میں سارا لپٹ گیا
برپا روئے زمین پہ طوفان ہوگئے
دیکھو مسیحا دار پہ قربان ہوگئے
بادل ستم کے چھائے فضا خوں آلود ہے
نفرت کی بارشوں میں محبت نابود ہے
لاکھوں اذیتوں کے لئے اک وجود ہے
وہ انتہائے ظلم کی پہچان ہوگئے
دیکھو مسیحا دار پہ قربان ہوگئے
گلشن ہوا ہے راکھ خزاؤں کی آگ میں
اک جسم جل بجھا ہے جفاؤں کی آگ میں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید