Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ناتمامیء شوق - فاختہ

ناتمامیء شوق

حمید ہنری مسیحی شاعری مطالعات: 80 پسند: 0

یہ مقدر کہ جام میء سے خالی ملے
سازِدل پیار کی لیء سے خالی ملے
میں جسے ڈھونڈتے ڈھونڈتے تھک گیا
باغ سارے ہی اس شئے سے خالی ملے
بدنصیبی کہ آتے رہے رات بھر
پر شمع پر پتنگے فدا نہ ہوئے
بھنورے باغوں میں پھولوں کو چوما کئے
پر گنہگارِ جرمِ وفا نہ ہوئے
اک قرن در قرن زخم وہ ساتھ تھا
جو ازل سے تھا باغِ عدن میں ملا
آج بھی تازہ ہے میرا وہ زخمِ دل
جو مجھے عشقِ اک گلبدن میں ملا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید