Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
رحم ومعافی - فاختہ

رحم ومعافی

حمید ہنری گیت مطالعات: 51 پسند: 0

دوہا
پنچھیوں کے لئے جال بُنتے ہو کیوں
دوسروں کے لئے دھوپ چُنتے ہو کیوں
...
کورس
ہوگئی بس جفا، اب کرم بھی کرو
رحم تُم پر ہوا، رحم تُم بھی کرو
...
بخش دو کہ معافی کی دولت ملے
رحم کر لو کہ تم کو بھی رحمت ملے
در گزر کرنا جیون میں اب سیکھ لو
اور پتھر دلوں کو نرم بھی کرو
رحم تُم پر ہوا، رحم تُم بھی کرو
...
ایک دن دیکھ ماٹی میں مل جاؤ گے
نیک کاموں کا لیکن صلہ پاؤ گے
دوسروں کی خوشی میں رہو خوش مگر
بات ہو جو غمی کی تو غم بھی کرو
رحم تُم پر ہوا، رحم تُم بھی کرو
...
دیکھ ملتا ہے سُولی سے ہم کو ندیم
در گزر اور معافی کا درسِ عظیم
اک نئی زندگی میں مسیح کی طرح
چھوڑ کر نفرتیں اب کرم بھی کرو
رحم تُم پر ہوا، رحم تُم بھی کرو
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید