دِل کی دُنیا اُداس ہو گئی ہے
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 129
پسند: 0
دِل کی دُنیا اُداس ہو گئی ہے
کیا کوئی بات خاص ہو گئی ہے
جانے کِس گُل بدن کی خُوشبو ہے
جو ہمارا لِباس ہو گئی ہے
تب سے ہے آنکھ کشمکش میں مِری
جب سے مَردُم شِناس ہو گئی ہے
اُس کو چُھونے کو دوڑتا ہُوں مَیں
آرزُو بے لِباس ہو گئی ہے
مُجھ سے روٹھے ہیں تُند خُو دَریا
جب سے وہ میری پیاس ہو گئی ہے
جب سے باندھا ہے شاعری میں اُسے
چارسُو گُل کی باس ہو گئی ہے
ہمسفر آپ ٹھہرے ہیں مانیؔ
مُجھ کو جینے کی آس ہو گئی ہے
واپس جائیں