Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سہ مصرعی نظمیں - فاختہ

سہ مصرعی نظمیں

عمانوئیل نذیر مانی نظمیں مطالعات: 86 پسند: 0

کیا یہ اُس کا خیال ہے مانیؔ
روشنی حرف حرف اُتری ہے
جگمگاتے ہیں اَب مِرے اَشعار
۔۔۔
تُم مَحبّت کو پُھول کہتے ہو
کبھی تُم نے گُلاب دیکھا ہے
ساتھ ہوتے ہیں اُس کے کانٹے بھی
۔۔۔
ایک لمحہ تِری مَحبّت کا
ایسے مُجھ کو نِکھار دیتا ہے
جیسے قوسِ قزح اُجالے کو
۔۔۔
چہرے سے کوئی لاکھ چھُپائے
دِل کا دَرد چھُپا نہیں رہتا
آنکھیں سب کُچھ کہہ دیتی ہیں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید