Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
سیلاب کے پسِ منظر میں - فاختہ

سیلاب کے پسِ منظر میں

عمانوئیل نذیر مانی نظمیں مطالعات: 56 پسند: 0

دُکھ میں دِل سے یہی دُعا نِکلے
رَحم کر دے خُدا کرم کر دے

پانیوں نے اُجاڑ ڈالا ہے
ہر طرف آنسوؤں کے رَیلے ہیں
آسماں کھول دے خُداوندا
رَحم تیرا زَمین پر اُترے

لوگ تیرے بڑی ہیں مُشکِل میں
مَوت رَقصاں ہے بارِشوں کے سنگ
کھینچ قوسِ قزح مِرے مالِک
پِھر ہیں پانی زَمین پر بِپھرے

بخش دے سب خطائیں دُنیا کی
ٹال دے اِس عذاب کو یارَب
لوگ پِھر سے بحال کر اپنے
ہر زَباں گائے اَمن کے نغمے

* پاکستان میں 2022 میں شدید بارشوں اور گلیشیئر کے پگھلنے سے تباہ کُن سیلاب آئے جس کے نتیجے میں
1700 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 80 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے۔ 10لاکھ مکانات اور کاروباری مراکز تباہ ہوئے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید