Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
رحمت ہُوئی ہے سب پر رحمان آ گیا ہے - فاختہ

رحمت ہُوئی ہے سب پر رحمان آ گیا ہے

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری مطالعات: 11 پسند: 0

رحمت ہُوئی ہے سب پر رحمان آ گیا ہے
چَرنی میں مُخلصی کا سامان آ گیا ہے
...
تارا دِکھا رہا ہے مَنزل اُمید والی
آنکھیں اُٹھا کے دیکھو چرنی کی شاں نِرالی
جِس کے تھے مُنتظِر ہم رحمان آ گیا ہے
...
مرکز ہے راحتوں کا وہ اَمن کا ہے بانی
اپنی مَحبتوں کی اُس نے ہے دی نِشانی
اِنساں کے رُوپ میں وہ ذِیشان آ گیا ہے
...
ہمراہِ ابنِ مریم آئے نئے زمانے
روشن ہوئے ہیں ماؔنی سارے ہی اب گھرانے
بن کے جہاں میں سَب کی پہچان آ گیا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید