Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
منائیں جوش سے عیدِ ظُہُور آئی ہے - فاختہ

منائیں جوش سے عیدِ ظُہُور آئی ہے

عمانوئیل نذیر مانی مسیحی شاعری گیت مطالعات: 14 پسند: 0

منائیں جوش سے عیدِ ظُہُور آئی ہے
مُجوسِیوں کو سِتارے کی رہنمائی ہے
...
بڑی طویل مُسافت کے بعد آئے ہیں
مُجوسِی ساتھ عقِیدت کے تحفے لائے ہیں
نصیب والوں نے دِل کی مُراد پائی ہے
...
مسیحا نُور ہے تاریکی میں چمکتا ہے
کہ روشنی وہ اَندھیروں میں آپ کرتا ہے
اُسی کے دَم سے زَمانے میں روشنائی ہے
...
خُدا نے ہم کو بنایا ہے زِندگی کے لئے
ہے اُس نے بھیجا زَمانے میں روشنی کے لئے
ہمارے حِصّے میں ہی روشنی یہ آئی ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید