Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
کیسے ہو سب کا سِتارہ ایک سا - فاختہ

کیسے ہو سب کا سِتارہ ایک سا

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 80 پسند: 0

کیسے ہو سب کا سِتارہ ایک سا
وقت کب کِس نے گُزارا ایک سا
چاہتوں میں شِدّتیں بھی ایک سی
چاہتوں میں ہے خَسارا ایک سا
دردِ دُنیا کے لئے روتے ہو تُم
دِل ہے میرا اور تُمہارا ایک سا
ہِجر میں پائی اَذِیت ایک سی
وَصل میں موسم گُزارا ایک سا
پیار کی ہر اِک تِلاوت ایک سی
پیار کا ہر ایک پارا ایک سا
میرے بچّوں میں نہ یوں تفریق کر
ہر کِسی کو دے غُبارہ ایک سا
سب نے مانیؔ زِندگی کے بھیس میں
جو بھی دھارا رُوپ دھارا ایک سا
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید