Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
نذیر قیصر ( لاہور) - فاختہ

نذیر قیصر ( لاہور)

عمانوئیل نذیر مانی صریرِ خامہ مطالعات: 96 پسند: 0

فادر عمانوئیل نذیر مانی ایک ہمہ جہت تخلیقی شخصیت ہیں۔ رُوحانیت کے ساتھ علم و ادب اور آرٹس کے تمام شعبوں میں اُن کی شخصیت کے رنگ جِھلملاتے رہتے ہیں۔ اُن کا نیا شعری مجموعہ "روشنی بانٹ دو زمانے میں" بھی اِسی سفرنامے کی شہادت ہے۔
فادر مانی کا بُنیادی موضوع محبت ہے۔ مَحبّت جو خود خدا ہے اور خدا جو محبت کے مجسم ہونے کا نام ہے۔ سلیمان نے کہا تھا محبت موت کی طرح زبردست ہے۔ موت کی طرح زبردست ہونے سے محبت میں زندگی کی کونپل طلوع ہوتی ہے۔ فادر مانی کی شعری کائنات زندگی کے طلوع ہونے کی داستان سے ترتیب دی گئی ہے اور یہ داستان خدا، کائنات اور انسان کے درمیان ایک نئے رشتے سے ظہور کرتی ہے۔
فادر عمانوئیل نذیر مانی نے گزشتہ چند برسوں میں جِس تیزی سے اِرتقائی منازِل کی طرف سفر کیا ہے وہ بے مثال ہے۔ وہ شاعری کے ساتھ میڈیا کے مختلف ذرائع سے جِس طرح اِنسانی اِقدار کے فروغ کے لئے سر گرم ہیں۔ یہ اُن کے بشارتی کام کا اہم ترین باب ہے۔ مُجھے فادر مانی کی مثبت شخصیت اور شاعری سے ہمیشہ جینے کا حوصلہ مِلتا ہے اور آج کی دُنیا میں جینے کا حوصلہ سب سے بڑی نعمت ہے۔ مُبارک ہیں وہ ہاتھ جو فانی اوراق پر زندہ لفظ
لکھتے ہیں۔

فادر مانی کے مُنتخب اشعار

دِل میں شعلہ کوئی دہکتا ہے
جو ہیں روشن چراغ آنکھوں کے

مُجھ میں بہتا ہے خالی خالی سے
عِشق دریا کبھی نہیں بھرتا

خُوشبو، ہوائیں پُھول یہ کہسار اے خُدا
تیرے ظہور کے ہیں اِشارے زمین پر

نذیر قیصر ( لاہور)
پرائڈ آف پرفارمنس
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید