Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
میرے پیارے وطن - فاختہ

میرے پیارے وطن

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 83 پسند: 0

بخت تُو نے ہمارے سنوارے وطن
چاند تارے زَمیں پر اُتارے وطن
...
لاکھ دُشمن نے کوشش تو کی ہے مگر
ہم کِسی موڑ پر بھی نہ ہارے وطن
...
پُھول، خُوشبو، ہوائیں یہ پربت سبھی
خُوش نُما ہیں تِرے سب نظارے وطن
...
تُجھ کو مِل کے بنائیں گے جنّت نُما
ایک دُوجے کے ہم ہیں سہارے وطن
...
آب و دانہ کی خاطِر ہُوئے دربدر
تُجھ کو بُھولے نہیں پھِر بھی پیارے وطن
...
خواب میں تیری مِٹّی کو چُوما بہت
ہم نے پائے ہیں ایسے اِشارے وطن
...
راہِ حق پر چلاتا رہا تُو ہمیں
کام بِگڑے ہمارے سنوارے وطن
...
تیری مِٹّی نے بخشا ہے ہم کو عُروج
تُونے سپنے ہمارے نِکھارے وطن
...
روز روتا تھا مانیؔ تِرے عِشق میں
پُوچھ مت کس طرح دِن گُزارے وطن
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید