Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
ڈاکٹر فرحت عباس شاہ - فاختہ

ڈاکٹر فرحت عباس شاہ

عمانوئیل نذیر مانی صریرِ خامہ مطالعات: 97 پسند: 0

مغرب سے طلوع ہونے والا سورج
عمانوئیل نذیر مانی

یہ کتنی طمانیت بھری بات ہے کہ عمانوئیل نذیر مانی کی شکل میں ایک قدآور شاعر کسی سورج کی طرح اس بار مغرب سے طلوع ہوتا دکھائی دیتا ہے ۔ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ہمارے اسٹیبلش شعراء اور ناقدین کی اکثریت کسی نئی اور توانا آواز کی پذیرائی میں دانستہ بلکہ طے شدہ اغماض برتتے ہیں لیکن دوسری طرف یہی لوگ مصنوعی بتوں کو خدا بنا کر پوجنے میں بھی دیر نہیں لگاتے ۔ لیکن میرا تنقیدی نظریہ اس رویے کو آڑے ہاتھوں لیتا ہے اور ہر اچھے تخلیق کار کا اتنا ہی پُرتپاک استقبال کرتا ہے جتنی شدت سے وہ مصنوعی شاعروں ، ادیبوں کو رد کرتا ہے۔
نذیر مانی کا شمار ایسے شاعروں میں ہوتا ہے جن کو خدا تخلیق کا وصف انعام کے طور پر بخشتا ہے اور دل کھول کر بخشتا ہے ۔ فادر عمانوئیل نذیر مانی کے ایک ایک مصرعے سے ایسی نرماہٹ اور کوملتا مترشح ہے جن کو صرف شبنم کے قطروں جیسی لطیف ترین شَے کی مثال سے ہی واضح کرنے کی کوشش کی جاسکتی ہے ۔ اس کے پاس اعلیٰ و ارفع اشعار اتنی تعداد میں موجود ہیں اور ان لاتعداد اشعار میں ایسا ایسا موضوع سمیٹ دیا گیا ہے کہ اس پر رشک کیے بغیر آگے گزرا نہیں جا سکتا۔
میں پورے اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ شعری مجموعہ خالص اور سچی شاعری پر قاری کے اعتماد کو بحال کرنے کی قوت لے کہ منصہءشہود پر نمودار ہوا ہے ۔ واقعہ یہ بھی تاریخی ہی ہے کہ اس بار اردو شاعری کا سورج مغرب سے طلوع ہوا ہے ۔

عمانوئیل نذیر مانی کے یہ خوب صورت اشعار دیکھئے

سِفارت اُجالوں کی دے کر مُجھے
اندھیروں کو بھی وہ دُعا دے گیا

سارے کردار ایک جیسے تھے
مَیں نِکل آیا ہوں کہانی سے

ڈاکٹر فرحت عباس شاہ
پرائڈ آف پرفارمنس
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید