تِرا دَرد راہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
عمانوئیل نذیر مانی
غزلیات
مطالعات: 106
پسند: 0
تِرا دَرد راہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
زَمانہ نِگاہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
مَیں ہُوں خاکساروں میں رہنے کے قابِل
وہ مالِک ہے شاہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
مِرے دُشمنوں سے بچا کر مُجھے وہ
مِرے خیر خواہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
مَیں دُشمن کی چالوں میں آتا نہیں ہُوں
وہ اپنی پناہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
مِرا دِل حقیقت میں ہمدم ہے میرا
محبت کی بانہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
کوئی اَب بھی روتا ہے مُجھ سے بِچھڑ کر
کوئی اپنی آہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
خُدا آپ مانیؔ سِکھاتا ہے اُلفت
خُدا دَرس گاہوں میں رکھتا ہے مُجھ کو
واپس جائیں