سب کی نَجات آئی خُوشیاں مناؤ سارے
عمانوئیل نذیر مانی
مسیحی شاعری
مطالعات: 92
پسند: 0
سب کی نَجات آئی خُوشیاں مناؤ سارے
چرنی میں نُور اُترا چرنی کو جاؤ سارے
...
نبیوں کی پیش گوئیاں اُس میں ہوئی ہیں پُوری
آ کر مِٹائی اُس نے جو درمیاں تھی دُوری
ربّ کی وفا کے نغمے ہونٹوں پہ لاؤ سارے
...
چھوڑا ہے آسماں کو چرنی میں آ گیا ہے
اَمن و وفا کا موسم ہرسَمت چھا گیا ہے
پیدا ہُوا مسیحا جا کر بتاؤ سارے
...
تارے نے نُور کی دی سب کو یہاں گواہی
سب نے یہاں پہ مِل کر اُس کی خُوشی منائی
چاہت کے اور وفا کے نعرے لگاؤ سارے
واپس جائیں