Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
2 فروری اسکول ڈے پر (مسز وزیر علی کے لئے) - فاختہ

2 فروری اسکول ڈے پر (مسز وزیر علی کے لئے)

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 42 پسند: 0

آپ کی چاہت اور لگن کی میں کیا مثال دوں
کہ بے حساب کاوشوں اور محبتوں کو میں کیا نام دوں
۔۔۔
جہانِ عالم میں درخشاں رہے نام آپ کا
اس نام، اس مقام کو کیوں نہ سلام دوں
۔۔۔
جلائے ہوئے چراغ آپ کے روشن ہیں ہر سمت
آپ کی محنت و لگن کو اک خوبصورت نام دوں
۔۔۔
آپ کی محنتوں کو لگن کو سلام ہے بڑا احترام
سمندر سے حوصلے کو میں کیوں نہ سلام دوں
۔۔۔
ہمیں بھی سکھایا محبت اور چاہت و وفا کا فروغ
ان انمول جذبوں کو دل سے پیام دوں
۔۔۔
کہ زندگی کا ہر لمحہ آپ کا مہکے محبتوں سے یونہی
دل چاہے آپ کی طرح میں بھی ہمیشہ علم کو دوان دوں
۔۔۔
آج کا یہ دن یہ خوشی مبارک ہو آپ کو
بڑی محبتوں سے آپ کو دل سے سلام دوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید