Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مسز ناصرہ وزیر علی کے نام (ستارہ امتیاز ملنے کے موقع پر) - فاختہ

مسز ناصرہ وزیر علی کے نام (ستارہ امتیاز ملنے کے موقع پر)

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 45 پسند: 0

ذات میں اپنی اک ستارہ ہے
علم کا اک روشن مینارہ ہے
۔۔۔
اپنی چاہت میں کیسے بیاں اب کروں
جو گھنی چھاؤں اور ارماں ہمارا ہے
۔۔۔
منزل کہوں، آسماں کہ کہکشاں
وہ جو بھی کچھ ہیں مان ہمارا ہے
۔۔۔
علم کی روشنی کو بڑھاوا دیا
انہی کاوشوں کا اعتراف یہ ستارہ ہے
۔۔۔
پیار جس نے دیا ایک ماں کی طرح
ہر کسی کے لئے تیرگی میں اجیارا ہے
۔۔۔
جانے کہاں سے بحرِ محبت سمٹ آیا ان میں
سب کو لگتا ہے ساحل یہ ہمارا ہے
۔۔۔
ان کی موہنی سی مسکان اور نرم لہجہ
بہتے دریا میں کنیزؔ جیسے کنارا ہے
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید