Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
قصور کس کا؟ - فاختہ

قصور کس کا؟

کنیز منظور مضامین مطالعات: 64 پسند: 0

حال ہی سردیوں کی ایک شام تھی ۔اندھیرا بھی جلد ہو جاتا ہے۔کہیں جاتے ہوئے ٹریفک جام میں پھنسے گاڑیاں چلنے کا انتظار کررہے تھے۔کہ اچانک مخالف سمت سے چمکدار سا لباس پہنے،گہرا میک اپ تھوپےایک خوبصورت ،چھمک چھلو قسم کی نازک اندام سی لڑکی تیزی سے سڑک پار کرتی نظر آئ تو نجانے کیوں مجھے اس پہ بہت ترس آ یا اور پیار بھی ،اور نہ چاہتے ہوئے بھی سوچنے لگی ۔کہ یہ بھی تو خدا تعالیٰ ہی کی بنائ ہوئ مخلوق ہیں۔یہ کیوں اپنی خود داری اور عزت نفس کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلا نے پہ مجبور ہیں۔
کیوں ہر وقت لوگوں کے تمسخر اور گندے رویے برداشت کرتے ہیں ۔ان کے پاس بھی عام انسانوں کے سے دل دماغ ،ہاتھ پاؤں ،احساسات اور جذبات ہوتے ہیں ۔ تو کیوں محض ناچ گا کر روٹی روزی کماتے یا بھیک مانگتے ہیں ۔یہ کیوں نارمل لوگوں کی طرح تعلیم حاصل نہیں کرتے۔انہیں پیدا کرنے والے انہیں کیوں قبول نہیں کرتے ۔کیا یہ خود بخود اس دنیا میں آ گئے تھے۔اگر ان میں جسمانی نقص اور کمی رہ گئی ہے تو اس میں ان کا قصور کیا ہے۔ان کے خاندان والے اور ہمارے معاشرے کے نام نہاد عزت دار انہیں عزت تو کیا انسان بھی سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔
ماضی میں تاریخ کے پنوں میں جھانکیں تو اس قسم کے لوگ عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کرتے تھے ۔بادشاہوں کے محلات میں خدمات انجام دیتے ۔اور آج بھی یورپ اور دوسرے ممالک میں کہیں بھی ایسے لوگ الگ نظر نہیں آ تے۔
تو پھر ہمارے ہاں ان کی ایسی درگت کیوں بنائی جاتی ہے ۔یہ کیوں عام لوگوں کی طرح زندگی نہیں گزار سکتے ۔انکے ماں باپ انہیں دوسرے بچوں کی طرح کیوں نہیں پال سکتے ۔وہ کیوں اسکول نہیں جا سکتے ۔انہیں کیوں کمتر مخلوق سمجھا جاتا ہے ۔بلا شبہ اب کسی حد تک سوچ میں تبدیلی ضرور آ ئی ہے ۔اب کہیں کہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ایسے لوگ اپنی کارکردگی دکھاتے نظر تو آتے ہیں ۔لیکن ابھی ان کا تناسب آ ٹےمیں نمک کے برابر ہے ۔ لہذا میری ان والدین اور معاشرے سے بھر پور استدعا ہے کہ ۔خدارا اپنے ایسے بچوں کو اپنی نارمل اولاد ہی کی طرح سینے سے لگا کر رکھئیے ان کی تعلیم و تربیت عام بچوں کی طرح کریں ۔جب ذہنی یا جسمانی طور پہ معذور بچوں پہ والدین توجہ دیتے ان کی تعلیم تربیت کا خیال رکھتے ہیں ۔حالانکہ معذور بچوں کو پالنا والدین کے لئے کہیں زیادہ تکلیف دہ اور صبر آزما ہوتا ہے ۔تو وہ۔۔۔۔بچے تو ذہنی طور پہ عام بچوں کی طرح ذہین ہوتے ہیں ۔تو پھر کیوں انہیں دھتکار دیا جاتا ہے ۔انہیں بلا کسی قصور کے ماں باپ کی شفقت ،بہن بھائیوں کے پیار اور ساتھ سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔کیوں انہیں اور کچھ نہیں تو خاص بچے ہی سمجھ کر پال لیا جاتا ۔تاکہ ان کی محرومی ،ان کے کرب کا کچھ مداوا ہو سکے۔
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید