Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
آخرکب تک؟ - فاختہ

آخرکب تک؟

کنیز منظور مسیحی شاعری مطالعات: 97 پسند: 0

کتنی جلاو گے اور بستیاں ہماری؟
مٹاو گے کب تلک ہستیاں ہماری ؟
کب تک بہے گا خون بے گناہوں کا
کتنے لگیں گےکتبے و تختیاں ہماری
ہیں اسی دھرتی کے باسی ہم بھی
مدفون یہاں پرکھوں کی ہڈیاں ہماری
اک بے ضرر پر امن با وفا قوم ہیں ہم
کیوں جبرا" بدا ہوتی ہیں بچیاں ہماری
کی ہے , کر رہے ہیں خدمت وطن کی
کیوں بھاتی نہیں سچی قربانیاں ہماری
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید