Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
مسوجنی ادب کے لکھاریوں کے نام - فاختہ

مسوجنی ادب کے لکھاریوں کے نام

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 16 پسند: 0

یہ جسم کے خدو خال میرے
سب قدرت کے ہیں ودیعت کردہ
میرا حسن میری بناوٹ ہے صناعی'خدا
کس نے دیا حق تمہیں ان پہ ہنسنے کا
میں عورت ہوں، نہیں جوکر کوئ
نہ میں محض مشین تسکین کی
نہ میں کھلونا نہ میں بچھونا
نہ میں پاوں کا جوتا
نہ میں ماٹی کی گڑیا کوئ
جو نہ سمجھے تمہارے مزاح
اور تمہاری تضحیک کوئی
کیوں کم تر سمجھا گیا ؟
میرے جسم مجھ پہ مزاح لکھا گیا
علاج ہسٹیریا کا شادی سمجھا گیا
جب یہی مرض ہوا مردوں کو
تب ذہنی دباؤ و انتشار کہا گیا
میں بھی تخلیق ہوں اسی خالق کی
جس نے مرد ذات کو پیدا کیا
تو پھر میں کمتر کیسے ہوئ؟
دکھ تو یہ ہے کہ !
کبھی خود عورت بھی
بربادئ عورت کا ساماں بنی
بعد خالق عورت ہی نے تمہیں
رنگ روپ جسم و جاں دیا
اور ماں کے روپ میں انمٹ پیار
ہو کے نازک سہہ جاتی درد کے پہاڑ
حفاظت _مادری سے ہو سرشار
لڑ جاتی ہر خطرے سے
رکھی گئ جنت جس کے قدموں تلے
اسی جنت پہ ہنستے ہو کیسے ؟
دل کی ٹھنڈک روپ میں بیٹی کے
بہن میں چھپا انمول پیار
بیوی کی صورت جسم و جاں کا قرار
تو کیوں ہوں میں وجہ،مزاح ؟
کیوں نہیں دیتے برابر عزت و وقار
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید