Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
معصوم شہیدوں کی مائیں پوچھتی ہیں (سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور) - فاختہ

معصوم شہیدوں کی مائیں پوچھتی ہیں (سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور)

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 48 پسند: 0

اس گلستانِ علم کو تم نے آگ لگائی کیوں؟
ہمارے پھول تم نے خون میں نہلائے کیوں؟
بچے تو آخر بچے ہیں، بچے تو سب کے سانجھے ہیں
ان پھولوں کی مسکان تو سب ہی کو بھاتی ہے
جن کو دیکھ دیکھ باپ جیتے اور مائیں واری جاتی ہیں
تم اتنے ظالم کیسے ہوئے انسان سے بھیڑیئے کیسے بنے؟
اتنے سارے معصوموں، بے گناہوں کے خون سرکیوں لیے؟
خدایا ! کون ہیں کہاں سے آتے ہیں؟
آئے دن جو ہمیں خوں رلاتے ہیں
خدایا کرم کر میرے وطن پہ ، راکھ کر ایسے ذہنوں ایسے ہاتھوں کو
جو یہاں آتے ہیں یہ ظلم ڈھاتے ہیں
کیا تمہارے اپنے بچے نہیں ہیں؟
کیا تمہیں وہ لگتے پیارے نہیں ہیں؟
کیوں ان روشن آنکھوں کے چراغ گل کیے تم نے
اپنے بچوں کی قبروں پر پھول چڑھاتے ہوئے
ننھی جانوں کو منوں مٹی میں سلاتے ہوئے
دعا ہے کہ تمہارے بچے بھی سلامت رہیں
کسی ماں کو یہ دُکھ نہ دیکھنے پڑیں
تا کہ کسی ماں کی گود نہ اجڑے کبھی
الہی رحم کر چمن پر میرے
ایسے ہاتھ توڑنا بند کریں۔
کوئی لال ماں سے نہ بچھڑے کبھی
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید