Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
تہی دامن - فاختہ

تہی دامن

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 55 پسند: 0

جس کے پاس نہ خزانہ محبت ہو دوسروں کے لیے
اس سا تہی دامن بھلا اور ہو گا کون
عداوت کے کانٹوں کے بدلے دیے پھول چاہت کے
ہم فقیروں ساسخی یہاں اور ہو گا کون
ساری محرومیوں، تنہائیوں کا علاج فقط محبت ہے
محبت خدا اور انساں سے اس سے بڑھ کر محرم یہاں ہو گا کون
محبتوں سے خالی چہرے ہو جاتے ہیں مسخ جاناں
جس پر نور ہو محبت کا اس سانسیں چہرہ اور ہو گا کون
جہاں کھلے ہوں پھول مختوں کے وہ جھونپڑی بھی محل لگتی ہے
جو حل ہو خالی محبتوں سے اس ساکھنڈر یہاں کون ہوگا
نہ بھر و دلوں میں اس قدر نفرت و عداوت کا زہر
انسان و انسانیت کا اس سے بڑا دشمن اور ہو گا کون
اپنی ماند جو محبت کریں اوروں سے جنت سماں بنے یہ دنیا
نفرت کرنی ہے تو نفرت سے کرو پھر تم سا دانشور اور ہو گا کون
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید