Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
پاؤں پاؤں چلوں - فاختہ

پاؤں پاؤں چلوں

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 63 پسند: 0

اپنے ذہن سے سکھا کے سوچنا مجھے
اپنے لہجے میں سکھا کے بولنا مجھے
قدم قدم پہ کر کے رہنمائی کا عادی مجھے
اب یہ کہتے ہو کہ پاؤں پاؤں چلوں
زندگی کی اونچ نیچ دیکھی ہے ہم نے ساتھ تیرے
ہر خوشی ہر غم دیکھنا چاہا ہے ساتھ تیرے
حقیقت کی نگاہوں سے ترے خواب سنہرے دیکھے
اب کیوں کہتے ہو کہ پاؤں پاؤں چلوں
کہیں تم تھک تو نہیں گئے راہبری کرتے کرتے
کہیں اکتا تو نہیں گئے ان مشکلوں سے لڑتے لڑتے
کہیں تھک تو نہیں گئے میرے اندھیرے کو اجالا کرتے
پھر کیوں چاہتے ہو کہ پاؤں پاؤں چلوں
ڈھنگ جینے کا تیرے بغیر آتا ہی کہاں تھا
مجھے زندگی کا اعتبار بھی آتا ہی کہاں تھا
میری چھوٹی سی دنیا میں اتنا پیار ، سماتا ہی کہاں تھا
اور اب تم کہتے ہو کہ پاؤں پاؤں چلوں
تیرے بغیر تو ہم کو جینا ہی نہیں ہے
دامن جو ہو جائے تار تار تو سینا ہی نہیں ہے
ملے جو پینے کو اکیلے مجھ کو
چاہے ہو آب حیات وہ پینا ہی نہیں ہے
اور تم کہتے ہو کہ میں پاؤں پاؤں چلوں
تمہارے بغیر میری ادھوری ہے زندگی
تیرے پیار نے تو سنواری ہے زندگی
خوف ہوتا نہ گر خالق کا تو کرتی میں تمہاری بندگی
اب تم کہتے ہو کہ پاؤں پاؤں چلوں
مسکرا کے چلنا کانٹوں پہ سیکھا ہے تمہی سے
قدم قدم پر کھا کے ٹھو کر سنبھلنا سیکھا ہے تمہی سے
ہر غم کو خوشی سے ٹالنا سیکھا ہے تمہی سے
پھر بھلا میں اکیلے کیسے پاؤں پاؤں چلوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید