Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اپنے حق کے لئے نکلے لوگ - فاختہ

اپنے حق کے لئے نکلے لوگ

کنیز منظور نظمیں مطالعات: 85 پسند: 0

ہم حق اورسچ کا ساتھ دینے نکلے تھے
علم آزادیء انساں کے ہاتھوں میں لئے
لاکھوں لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لئے
سینے میں وطن کی محبت کی آ گ لئے
یخ پانیوں پہ تیرتے
تیز تند موجوں کو چیرتے
جواں جذبے چٹان حوصلے لئے
نہتے لوگ بس سچ کے پرچم لئے
ملک و قوم کے مستقبل کے لئے
وطن کو فسطائیت سے چھڑانے کے لئے
پستی عوام کو حق ان کا دلانے کے لئے
سکھ چین اپنی نسلوں کو دلانے کے لئے
عہدیداروں کی غلامی سے بچانے کے لئے
حق اور سچ کا ساتھ دینے نکلے تھے
یہ دیس یہ دھرتی ہماری بھی ہے
یہیں کے باسی اسی دھرتی کے بیٹے ہیں
یہیں جینا یہیں مرنا ہمارا ہے
ہمیں تو اسی وطن میں رہنا ہے
اسی گلشن کو سنوارنا سجانا ہے
حق و سچ کا ساتھ دینے نکلے تھے
پہاڑوں چٹانوں سی رکاوٹیں ہٹاتے
میلوں چلتے اپنے راستے بناتے
ظالم کے پنجوں سے چھڑانے کے لئے
اپنے محافظوں کے ہم نشانے بنے
نمازی تک نہ چھوڑے گئے
جو حق و سچ کا ساتھ دینے نکلے تھے
کیا جائے گا لہو رائیگاں ہمارا ؟
دشمن کیوں ہوگیا پاسباں ہمارا ؟
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید