Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
بےحس قوم جگانے کی بات کرتے ہو - فاختہ

بےحس قوم جگانے کی بات کرتے ہو

کنیز منظور غزلیات مطالعات: 153 پسند: 0

بےحس قوم جگانے کی بات کرتے ہو
جان اس پہ لٹانے کی بات کرتے ہو
پیارے حسن محبت خزانے چھوڑ کر
زخم قوم کے مٹانے کی بات کرتے ہو
لالچ جبر و ناانصافی میں کھوئ ہوئ
قوم کو عزت دلانے کی بات کرتے ہو
غرباءپردیسی،نادار اور ضعیفوں کو
حقوق ان کے دلانے کی بات کرتے ہو
حصول_روٹی کی خاطر مرتے ہوئے
بھوکے سیر کرانے کی بات کرتے ہو
جان اپنی رکھ کے تم ہتھیلی پر
آزاد قوم کرانے کی بات کرتے ہو
باطل قوتوں کو تم یکجا کر کے
سزا ان کو دلانے کی بات کرتے ہو
کھٹکتے ہو آنکھ میں کنکر کی طرح
آنکھ جن سے ملانے کی بات کرتے ہو
ہر سو گاڑھے ہوئے مافیا کے پنجوں سے
کیوں انہیں چھڑانے کی بات کرتے ہو
بنا کے یونیورسٹیاں تم یہاں پر
غلام بچے پڑھانے کی بات کرتے ہو
کیسے کرنے دیں یہ بھلا لوگوں کا
خادم ان کے بھگانے کی بات کرتے ہو
جنہیں نظر نہ آیا کچھ سوا اپنے
ضمیر ان کے جگانے کی بات کرتے ہو
ہر قیمت پہ ہم روکیں گے تمہیں
شعور ان کو دلانے کی بات کرتے ہو
( آشیانے کی بات کرتے ہو)
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید