Fakhta logo
فاختہ بائبل اسٹڈی ٹولز
جلد متوقع مشمولات
اِک دُوجے کا دَرد سہیں گے ہم دونوں - فاختہ

اِک دُوجے کا دَرد سہیں گے ہم دونوں

عمانوئیل نذیر مانی غزلیات مطالعات: 52 پسند: 0

اِک دُوجے کا دَرد سہیں گے ہم دونوں
ہر مُشکِل میں ساتھ رہیں گے ہم دونوں
خواب بُنیں گے اَپنی اَپنی مرضی کے
تصویروں میں رَنگ بھریں گے ہم دونوں
پُھول کھِلیں گے صَحرا اور پہاڑوں پر
پگڈنڈی پر جب بھی چلیں گے ہم دونوں
سُورج ہم کو راہ دِکھانے آئے گا
اَندھیاروں سے جب بھی ڈریں گے ہم دونوں
روز مِلیں گے تنہائی کے عالَم میں
دِل کی باتیں خُوب کریں گے ہم دونوں
اِک دُوجے میں اَپنے آپ کو ڈُھونڈیں گے
عہد کِیا ہے ساتھ رہیں گے ہم دونوں
جھُوٹ نہ بولیں گے ہم ظالِم کے آگے
سُولی پر بھی سچ ہی کہیں گے ہم دونوں
ٹھان لِیا ہے مانیؔ ہم نے کُچھ بھی ہو
ساتھ جئیں گے ساتھ مَریں گے ہم دونوں
واپس جائیں

Please mark your visit by following our Facebook Page
اگر آپ بھی اپنی نگارشات فاختہ ڈاٹ آرگ پر شائع کرانا چاہتے ہیں تو۔۔۔ خوش آمدید